واشنگٹن:امریکی معاون وزیر خارجہ ڈونلڈ لو نے ایک بار پھر سابق وزیراعظم عمران خان کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اسے ’’سازشی تھیوری، جھوٹ اور مکمل بے بنیاد‘‘ قرار دیا۔
امریکی پینل کی ذیلی کمیٹی کے سامنے گواہی دیتے ہوئے، دونلڈ لو نے کہاکہ “عمران خان کی سازشی تھیوری سراسر جھوٹ ہے۔”ڈونلد لو نے مزید کہا کہ اس وقت کے واشنگٹن میں پاکستان کے سفیر اسد مجید نے بھی گواہی دی تھی کہ میں نے کوئی سازش نہیں کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کی خودمختاری کا احترام کرتے ہیں، ہم اس بات کے حامی ہیں کہ کہ پاکستانی عوام ہی جمہوری عمل کے ذریعے اپنے لیڈر کا انتخاب کریں۔
کانگریس کی سماعت سے اپنے خطاب میں ڈونلڈ لو نے 8 فروری کو پاکستان کے عام انتخابات کے حوالے سے انتخابی بدسلوکی اور تشدد پر امریکی محکمہ خارجہ کے تحفظات کا اعادہ کیا۔
ڈونلڈ لو نے یہ بھی کہا کہ “تشدد کے خطرے کے باوجود 60 ملین سے زیادہ پاکستانیوں نے ووٹ ڈالے، جن میں 21 ملین سے زیادہ خواتین بھی شامل ہیں۔ ووٹرز نے 2018 کے مقابلے میں 50 فیصد زیادہ خواتین کو پارلیمنٹ کے لیے منتخب کیا۔
“خواتین امیدواروں کی ریکارڈ تعداد کے علاوہ، مذہبی اور اقلیتی گروپوں کے اراکین اور نوجوان اپنی پارلیمنٹ میں نشستوں کے لیے انتخاب لڑنے کی بھی ریکارڈ تعداد میں تھے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








