صدر آصف زرداری نے ٹھٹھہ واٹر سپلائی کیس میں صدارتی استثنیٰ مانگ لیا

تازہ ترین

تازہ ترین

PPP refers canal issue to President for talks with federal govt
DUNYA NEWS

اسلام آباد: آصف علی زرداری نے احتساب عدالت میں ٹھٹھہ واٹر سپلائی پراجیکٹ ریفرنس میں صدارتی استثنیٰ کے لیے درخواست دائر کر دی۔

10 مارچ کو آصف علی زرداری نے ملکی تاریخ میں دوسری بار صدر پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔ انہوں نے سنی اتحاد کونسل کے حمایت یافتہ امیدوار محمود خان اچکزئی کو شکست دی۔

آصف علی زرداری حکمران اتحاد کے مشترکہ امیدوار تھے جن میں مسلم لیگ ن، پی پی پی، ایم کیو ایم پی، آئی پی پی، مسلم لیگ ق اور بی اے پی شامل ہیں۔

صدر نے اپنے وکیل ارشد تبریز کے ذریعے احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کی عدالت میں درخواست دائر کی۔ پی پی پی کے شریک چیئرمین کے وکیل نے عدالت کے روبرو اپنے دلائل میں کہا کہ ٹھٹھہ واٹر سپلائی پراجیکٹ کیس میں ان کے موکل کے خلاف کارروائی آگے نہیں بڑھ سکتی کیونکہ انہیں صدارتی استثنیٰ حاصل ہے۔

بعد ازاں اے سی جج نے نیب کو 22 اپریل کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے ریفرنس میں آصف زرداری، سابق سیکریٹری اعجاز احمد خان، علی اکبر، اعجاز میمن، علی اکبر ابڑو، خواجہ عبدالغنی مجید، مناہل مجید اور ندیم بھٹو کو نامزد کیا تھا۔

قومی احتساب بیورو کے مطابق یہ کیس اسپیشل انیشیٹو ڈپارٹمنٹ کی جانب سے واٹر سپلائی اسکیم ٹھٹھہ کی جانب سے نجی ٹھیکیدار کو غیر قانونی طور پر دینے سے متعلق ہے۔

Related Posts