شہباز شریف حکومت کے 5سال پورے ہونے کی گارنٹی نہیں۔رانا ثناء اللہ

تازہ ترین

تازہ ترین

رانا ثناء اللہ
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: سابق وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ہم شہباز شریف حکومت کے 5سال پورے ہونے کی گارنٹی نہیں دے سکتے، وزراء کی تقرریاں حکومت کی صحت کیلئے بہتر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی (جیو نیوز) کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا کہ محسن نقوی کو وزارتِ داخلہ اور محمد اورنگزیب کو وزارتِ خزانہ دینا شہباز شریف حکومت کے مستقبل کی ضمانت قرار دی جاسکتی ہے۔

گفتگو کے دوران رانا ثناء اللہ نے کہا کہ دونوں وزراء کی تقرری حکومت کی صحت بہتر بنائے گی جبکہ ملک کے مستقبل کیلئے اسحاق ڈار بہتر انتخاب تھے۔ اگر ہم 16ماہ کی اتحادی حکومت کا حصہ نہ ہوتے تو آج مسلم لیگ (ن) 2تہائی اکثریت کی حامل ہوتی۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ شہباز شریف کی جگہ کوئی اور ہوتا تو ان دنوں میں ہی معاملہ تلخ نظر آتا، اتحادی حکومت می 5 سالہ حکومتی مدت مکمل ہوگی یا نہیں، گارنٹی نہیں دے سکتے۔

حقیقت پسندانہ بیان

گزشتہ 76سال میں تحریکِ انصاف سمیت ملک کی کوئی بھی جمہوری حکومت اپنی 5سالہ مدت پوری نہیں کرسکی، نہ ہی انتقالِ اقتدار پر امن حالات میں ہوسکا۔ تمام تر ملکی صورتحال کے تناظر میں رانا ثناء اللہ کا بیان حقیقت پسندانہ ہے۔

Related Posts