لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے نے گاڑی روکنے پر سب انسپکٹر یاسر کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ مجھ سے ویڈیو ریکارڈنگ کے دوران معافی مانگو، ورنہ میں بہت بری چیز ہوں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایم پی اے نے سب انسپکٹر یاسر نصیب کو وارننگ دی۔ نجی ٹی وی (ایکسپریس نیوز) کا کہنا ہے کہ سب انسپکٹر نے ایم پی اے ملک وحید کی کالے شیشے والی گاڑیوں کو چیکنگ کیلئے روکا جو پولیس کو مہنگا پڑ گیا۔
ایم پی اے ملک وحید نے کارکنان کو طلب کرکے پولیس پر چڑھائی کی اور ڈیوٹی افسر سب انسپکٹر یاسر نصیب کو وارننگ دی کہ مجھے کیوں روکا؟ آپ کے پاس غلط اطلاع ہے۔ مجھے روکنے پر معذرت کرو، میں کوئی معمولی رکنِ اسمبلی نہیں ہوں۔
رکنِ اسمبلی ملک وحید نے کہا کہ یاسر بھائی، آپ غلطی کر بیٹھے ہیں، کیمرے پر معافی مانگیں۔ بعد ازاں سب انسپکٹر اور پولیس اہلکاروں نے ایم پی اے سے معذرت کی تاہم سب انسپکٹر یاسر نصیب کو تبادلے کے بعد تھانے سے پولیس لائنز جودیشل ونگ بھجوایا گیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








