پی ٹی آئی سندھ نے سینیٹ کے الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر حلیم عادل شیخ نے سینیٹ الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس اسمبلی میں چوری شدہ مینڈیٹ کے ارکان بیٹھے ہوں، اس میں ہم کسی صورت بھی سینیٹ کا الیکشن نہیں لڑیں گے۔
پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ یہ بات بالکل واضح ہے کہ سینیٹ کا الیکشن چوری کے ذریعے جیتا جا رہا ہے، سندھ اسمبلی میں اس وقت فارم 45 والے اصل ارکان موجود ہی نہیں ہیں، فارم 45 والے اصل ارکان کے بجائے اسمبلی میں ان کی نشستوں پر آر اوز کے فارم 47 والے مینڈیٹ چور بیٹھے ہوئے ہیں۔ اس لیے ہم سینیٹ الیکشن میں سندھ سے حصہ نہیں لے رہے۔
حلیم عادل شیخ کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ ہمیں 8 فروری پر یقین ہے لیکن 9 فروری پر نہیں ہے اور سینیٹ الیکشن بھی 9 فروری کا ہی تسلسل ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








