تاریخی ڈراما “صلاح الدین ایوبی” اردو زبان میں کب نشر ہوگا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو ترکش میڈیا

 ترکیہ اور پاکستان کے اشتراک سے بننے والی تاریخی ڈراما سیریز ’صلاح الدین ایوبی‘ کے اردو ورژن کا ٹیزر جاری کردیا گیا۔ 

ڈرامے کو پچھلے برس 13 نومبر سے ترکیہ میں میں ٹی وی چینل پر نشر کیا گیا اور اب اسے اردو زبان میں جلد پاکستانی ٹی وی چینل پر نشر کیا جائے گا۔

عالم اسلام کے عظیم ہیرو سلطان صلاح الدین ایوبی پر بننے والی ڈراما سیریز کے پروڈیوسر ڈاکٹر جنید علی شاہ اور ڈاکٹر کاشف انصاری ہیں۔

نئی ویب سیریز اسلامی تاریخ کے مشہور حکمران اور فوجی کمانڈر سلطان صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر مبنی ہے جنہوں نے بیت المقدس کو فتح کیا تھا۔

سیریز میں صلاح الدین ایوبی کا مرکزی کردار ترک اداکار اوور گونیش ادا کر رہے ہیں جبکہ اس سیریز کی تین گھنٹے پر مشتمل پہلی قسط 13 نومبر کو ترکیہ ٹی وی ’ٹی آر ٹی‘ پر نشر کی گئی تھی۔

تاریخی ویب سیریز کے لیے ایک بڑا سیٹ لگایا گیا ہے جس میں دمشق کے قدیم شہر کا مکمل منظر بنایا گیا جو 200 ایکڑ پر محیط ہے۔

Related Posts