سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں سونے کی کان میں بھاری سرمایہ کاری کا امکان

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو بزنس ریکارڈر

سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں سونے کی کان میں ایک ارب ڈالر کی خطیر سرمایہ کاری کا امکان ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق ریکوڈک کی کانوں کے حوالے سے او جی ڈی سی ایل اور پی پی ایل کے شیئرز سعودیہ عرب کو فروخت کیے جائیں گے۔ سعودیہ عرب کی جانب سے سرمایہ کاری آئندہ ماہ کیے جانے کا امکان ہے۔

موقر معاصر ایکسپریس کا ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ سعودیہ عرب کی ریکوڈک میں سرمایہ کاری کیلئے وزیراعظم کمیٹی تشکیل دیں گے۔ وزارت خزانہ کمیٹی میں او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل اوروزارت توانائی کے حکام بھی شامل ہوں گے۔

وزرات خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو کمیٹی کی تشکیل کیلئے وزارت خزانہ اور توانائی کی سمری ارسال کی جائے گی، کمیٹی تشکیل کے بعد کمیٹی ممبران حتمی بات چیت کیلئے سعودیہ عرب روانہ ہوں گے اور ریکوڈک میں سرمایہ کاری کیلئے پاکستان اور سعودیہ عرب کے درمیان حکومتی معاہدہ ہوگا۔

واضح رہے کہ ریکوڈک منصوبے کے متعلق ماضی کی حکومتیں بھی دعویٰ کرتی رہی ہیں کہ یہ منصوبہ گیم چینجر اور اس سے بلوچستان کو مجموعی طور پر 33 فیصد مالی فوائد حاصل ہوسکتے ہیں۔

Related Posts