عید الفطر پر کتنی چھٹیاں ہوں گی، حکومت نے اعلان کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو بزنس ریکارڈر

 وفاقی حکومت نے 10 اپریل سے 13 اپریل تک عید الفطر کی 4 روزہ تعطیلات کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے 10 سے 13 اپریل تک عید تعطیلات کی منظوری دے دی۔

خیال رہے کہ 9 اپریل کو 29 واں رمضان المبارک ہوگا اور چاند نظر کی صورت میں عیدالفطر 10 اپریل کو ہوگی ورنہ 11 اپریل کو عیدالفطر ہوگی۔

قبل ازیں پنجاب اور سندھ کی حکومتوں نے یکم اپریل کیلئے عام تعطیل کا اعلان کیا تھا۔

پنجاب اور سندھ حکومت نے مسیحی برادری کے لیے یکم اپریل 2024 کو ایسٹر کے بعد کے دن (Day After Easter) کی عام تعطیل کا اعلان کیا تھا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ یکم اپریل 2024 (پیر) کو پورے صوبے میں صرف مسیحی برادری کے لیے ڈے آفٹر ایسٹر کی وجہ سے عام تعطیل ہوگی۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ایسٹر کے موقع پر مسیحی کمیونٹی کے لیے مالی امداد کا بھی اعلان کیا تھا۔ اعلان کے مطابق پنجاب کے 36 اضلاع میں ہر مسیحی خاندان کو 5 ہزار روپے دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

Related Posts