واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی سروسز طویل بندش کے بعد بحال

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو: پکسا بے)

باہمی رابطوں کیلئے موبائل پر انسٹال کی جانے والی واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی سروسز طویل بندش کے بعد بحال کردی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی سروسز بدھ کی رات کو کئی گھنٹوں تک بندش کا شکار رہنے کے بعد بحال ہوئیں۔ بندش کے اوقات کے دوران واٹس ایپ اور انسٹاگرام کے صارفین کو دونوں ایپس پر لاگ اِن کرنے میں ایرر مسیج کے ساتھ ناکامی کا سامنا ہوا۔

سروسز کی بندش کے دوران سوشل میڈیا صارفین باہمی رابطوں سے محروم رہے۔ واٹس ایپ آڈیو ویڈیو کالز اور انسٹاگرام پیغامات کے تبادلے بھی رک گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے (رائٹرز) کی رپورٹ کے مطابق صارفین کی جانب سے رابطوں میں فقدان کے 17ہزار واقعات رپورٹ ہوئے۔

رائٹرز کا کہنا ہے کہ بھارت میں 30 ہزار سے زائد، برطانیہ میں 67 ہزار جبکہ برازیل میں 95 ہزار ایسے واقعات رپورٹ ہوئے جن میں سوشل میڈیا صارفین نے واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی بندش کی شکایت کی۔ ڈاؤن ڈٹیکٹر کا کہنا ہے کہ بندش کے دوران امریکا میں 3ہزار 200افراد کو مشکلات کا سامنا ہوا۔

اسی دوران بندش کا اعتراف کرتے ہوئے واٹس ایپ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر پیغام دیا گیا کہ ہمیں علم ہے کہ کچھ لوگوں کو مسائل کا سامنا ہے۔ ہم حالات کو جلد از جلد 100 فیصد معمول کے مطابق کرنے کیلئے تیزی سے کام کر رہے ہیں۔بعد ازاں سروسز بحال کردی گئیں۔

Related Posts