حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے پرعزم اور جنگی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے،ڈاکٹر ظفر مرزا

تازہ ترین

تازہ ترین

پولیو کے خلاف 3 روزہ ملک گیر مہم کا آغاز کل سے کیا جائے گا۔ڈاکٹر ظفر مرزا
پولیو کے خلاف 3 روزہ ملک گیر مہم کا آغاز کل سے کیا جائے گا۔ڈاکٹر ظفر مرزا

اسلام آباد : معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے پرعزم اور جنگی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔

پانچ سال سے کم عمر کے تقریباً 4 کروڑ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ملک بھر میں انسداد پولیو کی مہم 16 دسمبر سے شروع ہوگئی ہے ۔

قومی انسداد پولیو کی کامیابی کیلئے ایک جامع اور مربوط پالیسی وضع کی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اراکین قومی اسمبلی اور یونین کونسل کے ارکان بھی مہم میں بھر پور ساتھ دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:پی آئی اے میں مالی بے قاعدگیوں اور خواتین عملے کو ہراساں کرنے کا انکشاف

انہوں نے کہاکہ پولیو مہم میں دو لاکھ 65 ہزار ہیلتھ ورکرز حصہ لے رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے پرعزم اور جنگی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ پانچ سال سے کم عمر کے تقریباً 4 کروڑ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ والدین  اپنے بچوں کو مستقل معزوری سے بچانے کیلئے پولیوکے دو قطرے ضرور پلائیں۔ ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہاکہ پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔۔

Related Posts