پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے عید الفطر کے موقع پر اپنا نیا گانا ریلیز کرنے کا اعلان کردیا۔
انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں گلوکارہ نے مداحوں کو خوشخبری سنائی کہ ان کا نیا گانا ’لانگ ٹائم‘ 11 اپریل کو ریلیز کیا جائے گا۔
View this post on Instagram
آئمہ بیگ نے لکھا کہ نیا گانا کافی عرصہ قبل تیار ہوگیا تھا لیکن اسے اب عید الفطر کے موقع پر پیش کیا جائے گا۔
انہوں نے لکھا کہ ان کے خیال میں ہر انسان زندگی کے کسی نہ کسی موڑ پر اس گانے سے جڑ سکتا ہے اور لوگوں کو یہ کاوش ضرور پسند آئے گی۔
واضح رہے کہ آئمہ بیگ اور شہباز شگری نے جولائی 2021 میں دارالحکومت اسلام آباد میں اہل خانہ، دوستوں اور شوبز شخصیات کی موجودگی میں منگنی کی تھی، جس کے ٹوٹنے کا اعلان گلوکارہ نے ستمبر 2022 میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے کیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








