پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس، اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کونوٹس جاری کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

islamabad high court
islamabad high court

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کو پری ایڈمیشن نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔

پیر کو عدالت عالیہ کے سنگل بنچ جسٹس محسن اختر کیانی نے کی اکبر ایس بابر کی حد تک عدالت نے نوٹس واپس لے لیا تاہم اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو پری ایڈمیشن نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔

پی ٹی آئی کے وکیل شاہ خاور کی جانب سے اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کرنے کی استدعا کی گئی ۔عدالت کی جانب سے صرف الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: تحریکِ انصاف حکومت کے لیے مشکلات پیدا کرنے والا فارن فنڈنگ کیس کیا ہے؟

وکیل شاہ خاور نے کہاکہ ہماری چار درخواستوں کو الیکشن کمیشن کے جانب سے صحیح طریقے سے نہیں سناگیا،اسٹنٹ اٹارنی جنرل ثقلین حیدر کے پی ٹی آئی کی طرف سے پیش ہونے سے روکنے کو چیلنج کررکھاہے۔کیس کی مزید سماعت 19 فروری تک ملتوی کردی گئی۔

Related Posts