بونیر: خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر میں سیکورٹی فورسز کی خفیہ اطلاع پر کارروائی میں ایک دہشت گرد سلیم عرف ربانی ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارا گیا دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ بھتہ خوری اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی سرگرم رہا۔
ہلاک دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا اور حکومت نے اس پر پچاس لاکھ روپے کی رقم مقرر کر رکھی تھی۔
آپریشن کے دوران پاک فوج کے دو بہادر جوان حوالدار مدثر محمود اور لانس نائیک حسیب جاوید نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگا لیا۔
آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمارے بہادر جوانوں کی اس طرح کی قربانیاں دہشت گردی کے خلاف عزم کو مضبوط کرتی ہیں۔
واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے سیکورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے، فورسز کے بہادر جوان ملک کو دہشت گردی کی وباء سےپاک کرنے کیلئے جانوں کی قربانیاں دے رہے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








