کراچی:عید الفطر اپنے پیاروں کے ساتھ منانے کے بعد اتوار کو پردیسیوں کے شہروں کی طرف واپسی کا سفر شروع ہونے پر بس اور ریلوے سٹیشن ایک بار پھر مسافروں سے کھچا کھچ بھرے ہوئے ہیں۔
ملک کے دیگر بڑے شہروں کی طرح کراچی اور لاہور میں بھی لوگوں کی بڑی تعداد اپنے آبائی علاقوں سے واپس آرہی ہے جس کے باعث بسوں اور ریلوے اسٹیشنوں پر رش بڑھ گیا ہے۔
یاد رہے کہ حکومت نے 10 سے 13 اپریل تک عید کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا تاہم گزشتہ سالوں کی طرح لوگوں نے 5 اپریل کو اپنے آبائی علاقوں کو روانہ ہونا شروع کر دیا تاکہ جمعہ اور ہفتہ کو چھٹیوں میں شامل کیا جا سکے۔
حکومت نے لوگوں کو ان کے آبائی مقامات تک لے جانے کے لیے خصوصی ٹرینیں بھی چلائیں لیکن واپسی کے سفر پر یہ سہولت دستیاب نہیں ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ اپنے پیاروں کے ساتھ عید کی 5 تعطیلات کا پتا بھی نہیں چلا اور دیکھتے ہی دیکھتے پانچ چھٹیاں گزر بھی گئیں۔
کاموں پر واپس لوٹنے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ عید سے قبل خصوصی ٹرینیں چلانے سے بہت سہولت ملی لیکن واپسی کیلئے کوئی خصوصی ٹرین نہ چلنے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








