ڈرامے میں مبینہ طور پر وکلا کو تمسخر اور طنز و تضحیک کا نشانہ بنائے جانے پر کراچی بار ایسوسی ایشن نے ادا کار فیصل قریشی اور نجی ٹی وی چینل سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔
موقر معاصر آج نے رپورٹ کیا ہے کہ کراچی بار نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نجی ٹی وی چینل کے ڈرامے میں وکلاء برادری سے متعلق نا مناسب الفاظ استعمال کیے گئے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فیصل قریشی کے ڈرامے میں وکلاء برادری کے خلاف نامناسب الفاظ کے استعمال سے وکلاء کی ساکھ مجروح اور متاثر ہوئی ہے۔

کراچی بار ایسوسی ایشن نے اس حوالے سے باقاعدہ مذمتی بیان جاری کیا ہے، جس میں کراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر ادا کار فیصل قریشی اور ہم ٹی وی کی انتظامیہ نے معافی نہ مانگی تو قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ ہم ٹی وی پر معروف اداکار فیصل قریشی کا ڈراما ظلم آن ایئر ہے، جس میں مختلف معاشرتی کرداروں کا حوالہ ہے۔ اس کے بعض مناظر میں وکلا کے کردار کو بھی دکھایا گیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








