اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے قرض کی اگلی قسط کی منظوری کیلئے درست ٹائم فریم پر ابہام باقی ہے جبکہ یہ حقیقت سامنے آنے کا دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان کے کیس پر اپریل کے آخر تک غور کیا جائے گا۔
نجی ٹی وی (جیو نیوز) کا اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ ہے کہ آئی ایم ایف اور پاکستانی فریق دونوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اپریل 2024 کے آخر تک پاکستان کے کیس پر غور کیا جائے گا تاہم آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں قرض کی دوسری قسط کی درخواست شامل نہیں کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق تاہم آئی ایم ایف کے ترجمان کا اصرار ہے کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس اپریل کے آخر تک ہوگا۔ پیر کے روز آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کیلنڈر آئی ایم ایف کی ویب سائٹ پر جاری کردیا گیا جس سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستان کی درخواست تاحال ایجنڈے پر موجود نہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ رواں ماہ اپریل کے آخر میں آئی ایم ایف کا اجلاس ہوگا جس کے ایجنڈے میں پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں۔حال ہی میں ایگزیکٹو بورڈ کا 29 اپریل تک کا شیڈول جاری کیا گیا تھا۔
آج سے 2روز قبل عالمی مالیاتی فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ نے 29 اپریل تک کا شیڈول جاری کیا۔ آئی ایم ایف بورڈ اجلاس کے ایجنڈے میں فی الحال پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں۔ پاکستان کا آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ 20 مارچ کو طے ہوا تھا۔
پاکستان کو ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے آئی ایم ایف سے 1.1ارب ڈالر کی آخری قسط ملنے کی توقع تھی اور آخری قسط کی حتمی منظوری کے ساتھ ہی پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ ختم ہوجائے گی جبکہ پاکستان ایک اور معاہدے کیلئے بھی تیار ہے۔
مزید پڑھیں: اپریل کے آخر میں آئی ایم ایف اجلاس، پاکستان کا اقتصادی جائزہ ایجنڈے سے آؤٹ
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








