پولیو سے پاک صحت مند بچے ہماری ترقی اور بہتر مستقبل کی ضمانت ہیں۔عثمان ڈار

تازہ ترین

تازہ ترین

پولیو سے پاک صحت مند بچے ہماری ترقی اور بہتر مستقبل کی ضمانت ہیں۔عثمان ڈار
پولیو سے پاک صحت مند بچے ہماری ترقی اور بہتر مستقبل کی ضمانت ہیں۔عثمان ڈار

وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ پولیو سے پاک صحت مند بچے پاکستان کی ترقی اور بہتر مستقبل کی ضمانت ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ حکومت ملک کو پولیو سے پاک کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

معاونِ خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ حکومت پاکستان سے پولیو کا مکمل خاتمہ کرنا چاہتی ہے، تمام پاکستانیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ اِس عظیم مقصد میں حکومت کا ساتھ دیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ چاہتے ہیں نوجوان اپنا کاروبار شروع کریں،ہمارے نوجوان کاروبار کرنے سے گھبراتے ہیں ،ان کی کوشش ہوتی ہے ڈگری ملتے ہی سرکاری نوکری ملے ،انٹرن شپ پروگرام شروع کررہے ہیں جو نوجوان پروگرام کا حصہ بنیں گے کوشش ہے انہیں وہیں روزگار بھی ملے ۔

نوجوانوں کے مسائل سے متعلق 28 نومبر کو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ ہم نے پاکستان کے نوجوانوں سے ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا ہے ،10 لاکھ نوجوانوں نے کامیاب جوان پروگرام کیلئے درخواستیں جمع کروائی ہیں۔

مزید پڑھیں: نیشنل یوتھ ڈویلپمنٹ فاونڈیشن کا قیام عمل میں لارہے ہیں

Related Posts