آئی سی سی (انٹرنیشنل کرکٹ کونسل) نے ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 3 اکتوبر سے بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں شروع ہوگا جس کا فائنل بھی ڈھاکہ ہی میں 20 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ تمام تر میچز مختلف ٹی وی چینلز سے براہِ راست نشر کیے جائیں گے۔
گروپ اے میں پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا، بھارت، نیوزی لینڈ اور کوالیفائر ون کے ساتھ شامل ہوگی جبکہ گروپ بی میں جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، انگلینڈ، میزبان ٹیم بنگلہ دیش اور کوالیفائر 2 شامل ہوں گے۔
روایتی حریف بھارت کے خلاف پاکستانی ویمن ٹیم کا میچ 6 اکتوبر کو ہوگا جو بنگلہ دیش کے شہر سلہٹ میں کھیلا جائے گا۔ 8 اکتوبرکو پاکستان ویمن ٹیم آسٹریلیا، 11 کو کوالیفائر 1 جبکہ 13 اکتوبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کھیلے گی۔
کون سا میچ کب؟
پہلا میچ 3 اکتوبر: انگلینڈ بمقابلہ جنوبی افریقہ، ڈھاکہ
دوسرا میچ 3 اکتوبر: بنگلہ دیش بمقابلہ کوالیفائر 2، ڈھاکہ
تیسرا میچ 4 اکتوبر: آسٹریلیا بمقابلہ کوالیفائر 1، سلہٹ
چوتھا میچ 4 اکتوبر: ہندوستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، سلہٹ
پانچواں میچ 5 اکتوبر: جنوبی افریقہ بمقابلہ ویسٹ انڈیز، ڈھاکہ
چھٹا میچ 5 اکتوبر: بنگلہ دیش بمقابلہ انگلینڈ، ڈھاکہ
ساتواں میچ 6 اکتوبر: نیوزی لینڈ بمقابلہ کوالیفائر 1، سلہٹ
آٹھواں میچ 6 اکتوبر: ہندوستان بمقابلہ پاکستان، سلہٹ
نواں میچ 7 اکتوبر: ویسٹ انڈیز بمقابلہ کوالیفائر 2، ڈھاکہ
دسواں میچ 8 اکتوبر: آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان، سلہٹ
گیارہواں میچ 9 اکتوبر: بنگلہ دیش بمقابلہ ویسٹ انڈیز، ڈھاکہ
بارہواں میچ 9 اکتوبر: ہندوستان بمقابلہ کوالیفائر 1، سلہٹ
تیرہواں میچ 10 اکتوبر: جنوبی افریقہ بمقابلہ کوالیفائر 2، ڈھاکہ
چودھواں میچ 11 اکتوبر: آسٹریلیا بمقابلہ نیوزی لینڈ، سلہٹ
پندرہواں میچ 11 اکتوبر: پاکستان بمقابلہ کوالیفائر 1، سلہٹ
سولہواں میچ 12 اکتوبر: انگلینڈ بمقابلہ ویسٹ انڈیز، ڈھاکہ
سترہواں میچ 12 اکتوبر: بنگلہ دیش بمقابلہ جنوبی افریقہ، ڈھاکہ
اٹھارہواں میچ 13 اکتوبر: پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، سلہٹ
انیسواں میچ 13 اکتوبر: ہندوستان بمقابلہ آسٹریلیا، سلہٹ
بیسواں میچ 14 اکتوبر: انگلینڈ بمقابلہ کوالیفائر 2، ڈھاکہ
اکیسواں میچ 17 اکتوبر: پہلا سیمی فائنل، سلہٹ
بائیسواں میچ 18 اکتوبر: دوسرا سیمی فائنل، ڈھاکہ
تیسواں اور آخری میچ 20 اکتوبر: فائنل، ڈھاکہ
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








