پرستار نے معروف پاکستانی اداکارہ کو سرعام بوسہ دے دیا، ویڈیو دیکھئے

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو ریویو اٹ

پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی خوبرو اداکارہ درفشاں سلیم کو تقریب کے دوران خاتون مداح نے بوسہ دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

3 مئی کو لاہور میں سُپر ہٹ ڈراما سیریل ‘عشق مرشد’ کی آخری قسط کا پریمیئر رکھا گیا تھا جس میں درفشاں سلیم اور بلال عباس سمیت ڈرامے کی دیگر کاسٹ نے بھی شرکت کی۔

پریمیئر کے دوران ڈرامے کی آخری قسط سینما پر دکھائی گئی جسے دیکھنے کے لیے مداحوں کی بڑی تعداد موجود تھی، مداح نہ صرف ‘عشق مرشد’ کی آخری قسط دیکھنے کے لیے پریمیئر پر پہنچے تھے بلکہ وہ ڈرامے کے مرکزی کردار درفشاں سلیم اور بلال عباس سے بھی ملنا چاہتے تھے۔

اس موقع پر بلال عباس اور درفشاں سلیم نے مداحوں کے ساتھ سیلفیاں لیں اور ویڈیوز بھی بنوائیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

انہی وائرل ویڈیوز میں سے ایک ویڈیو صارفین کی توجہ کا مرکز بنی، اس ویڈیو میں ایک خاتون مداح نے درفشاں سلیم کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے اداکارہ کے گال پر بوسہ دیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون مداح پہلے درفشاں سلیم کے پاس آکر اُن کے ساتھ سیلفی لیتی ہیں اور پھر فوراََ اداکارہ کے گال پر بوسہ دے دیتی ہیں۔

Related Posts