کسان اتحاد سراپا احتجاج ہے، حکومت کو گندم کی خریداری نہ کرنے پر ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی گئی، سربراہ کسان اتحاد نے کہا کہ ہم ٹریکٹر، ٹرالی اور جانوروں کے ساتھ سڑکوں پر نکلیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سربراہ کسان اتحاد خالد کھوکھر نے کہا کہ اگر حکومت نے گندم کی خریداری نہ کی تو ہم جمعہ سے احتجاج کیلئے نکلیں گے۔ ٹریکٹر، ٹرالیوں اور جانوروں کے علاوہ اپنے بیوی بچوں اور گھر کی خواتین کو بھی ساتھ لے کر ملک گیر احتجاج کریں گے۔
سربراہ کسان اتحاد خالد کھوکھر نے گندم درآمد اسکینڈل میں ملوث افراد کو سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے گندم صرف پیسے کمانے کیلئے درآمد کی۔ وفاقی حکومت کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) اور گندم درآمد کی سمری لانے والے تمام افراد اسکینڈل میں ملوث تھے۔
صدر کسان اتحاد خالد کھوکھر نے کہا کہ گندم درآمد اسکینڈل میں ضرورت سے زائد گندم درآمد کرنے کے باعث کسانوں کو 400 ارب (4کھرب) روپے کا نقصان ہوا۔ گندم اسمگلنگ سے مافیا نے 100 ارب روپے کما لیے۔ ہم پورے ملک میں سڑکوں پر نکلیں گے، احتجاج کے علاوہ کوئی آپشن نہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








