حکومت کی بڑی کامیابی، اعلیٰ تجارتی وفد کی آمد کے بعد سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا بھی آئندہ ہفتے دورہ پاکستان کا امکان ہے۔
نجی چینل جیو نیوز کا ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی 10 سے 15 مئی کے دوران پاکستان آمد متوقع ہے۔
خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ سعودی عرب میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی، جسے انہوں نے قبول کرلیا تھا۔
ذرائع کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان میں سعودی عرب کی جانب سے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کے سلسلے کی کڑی ہے۔
ادھر حکومتی ترجمان کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی تاریخوں کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ سعودی ولی عہد کے دورے کی خبر ایسے وقت سامنے آئی ہے جب سعودی عرب کا اعلیٰ تجارتی وفد پہلے ہی پاکستان کے دورے پر موجود ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








