بشام، چینی باشندوں پر حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی۔آئی ایس پی آر

تازہ ترین

تازہ ترین

میجر جنرل احمد شریف چوہدری
(فوٹو: آئی ایس پی آر)

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بشام میں چینی باشندوں پر حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ   دہشت گردی سے جنگ میں پاک فوج کے جوان شہید ہوئے، قوم شہداء کے لواحقین کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔ہماری اوّلین ترجیح ملک میں امن و امان قائم کرنا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم 5لاکھ سے زائد افغان شہری وطن واپس جاچکے ہیں۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا مؤقف ہے کہ ہم دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔

ترجمان پاک فوج (ڈی جی، آئی ایس پی آر) نے کہا کہ دہشت گرد گزشتہ چند ماہ سے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں امن خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہم دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کی سرکوبی کیلئے ہر حد تک جائیں گے۔ آرمی چیف واضح کرچکے پاکستان میں دہشت گردوں کیلئے جگہ نہیں۔

سال 2024 کے آپریشنز

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ سال 2024 میں سکیورٹی فورسز نے مجموعی طور پر دہشت گردوں کے خلاف 13 ہزار 135 چھوٹے بڑے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے۔ اس دوران 239 دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا جبکہ 396 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی فورسز نے روزانہ کی بنیاد پر 100 سے زائد آپریشنز کیے جن میں پولیس، افواجِ پاکستان، انٹیلی جنس ایجنسیاں اور دیگر قانون نافذ کرنے والے شامل ہیں۔ آپریشنز کے دوران 19 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار اور ہلاک کردیا گیا۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ رواں سال پاک فوج کے 2 آفیسرز اور 60 جوانوں نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز کے دوران جامِ شہادت نوش کیا۔ پوری قوم ان بہادر سپوتوں اور ان کے لواحقین کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہیں جنہوں نے اپنی قیمتی جانیں ملکی سلامتی اور عوام کی حفاظت کیلئے قربان کردیں۔

Related Posts