نیشنل یونیورسٹی نے فلم سازی کے مقابلے کا اعلان کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

نسٹ
(فوٹو: نسٹ)

اسلام آباد: نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) نے پیر کو اپنے طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کیلئے پلیٹ فارم مہیا کرتے ہوئے فلم سازی کے مقابلے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نسٹ کاکہنا ہے کہ فلم سازی کیلئے کہانی سنانے کا یا دنیا کے ساتھ اپنا قصہ شیئر کرنے کا ویژن ضروری ہے اور طلبہ فلم سازی کی تخلیقی صنف کے ذریعے اپنے کام کی نمائش کرسکتے ہیں چاہے وہ تجربہ کار فلم ساز ہوں یا ابھی اپنے کام کا آغاز کر رہے ہوں۔

فلم سازی کے مقابلے میں حصہ لینے کیلئے امیدواروں کو 10 منٹ کی ایک فلم بنا کر اسے نسٹ کے بتائے گئے ای میل ایڈریس پر ارسال کرنا ہوگا جس کے ساتھ فلم ساز کا نام، رابطہ کیلئے معلومات اور اپنی فلم کا تعارف شامل کرنا ہوگا۔

نسٹ (نیشنل یونیوسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے فلم ارسال کرنے کی آخری تاریخ 17 مئی مقرر کی ہے۔ فلم سازی کا یہ مقابلہ جیتنے والوں کی ایک شاندار انعام اور نسٹ گرام پر فیچر کیے جانے کی صورت میں حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

فلم سازی کی تعلیم؟

موجودہ دور میں فلم سازی کی صنعت کو عروج حاصل ہورہا ہے۔ عوام میں ڈرامہ اور فلم دیکھنے کا رجحان جس تیزی سے فروغ پارہا ہے، اسی تیزی سے فلم سازی کی مانگ بڑھ رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان کی جامعات فلم سازی کو باقاعدہ صنعت کے طور پر پڑھا رہی ہیں۔

Related Posts