کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں شدید گرمی، شہری بے حال

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی میں گرمی
(فوٹو: آن لائن)

کراچی اور لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں شدید گرمی سے شہری بے حال ہو گئے، کراچی میں درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری جبکہ لاہور میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہوسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے جنوبی اضلاع میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہوگا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے شہروں بشمول سکھر، حیدر آباد، دادو اور نواب شاہ میں درجہ حرارت 42 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ رہے گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بہاولپور اور ملتان میں درجہ حرارت 41 جبکہ لاہور میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

آئندہ 24 گھنٹوں میں کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرِ قائد کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

اس وقت کراچی میں چلنے والی ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد جبکہ جنوب مغرب سے 14 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ ہوا میں نمی زیادہ ہونے کے باعث شہرِ قائد میں حبس اور ہیٹ ویو کا بھی خدشہ ہے۔

Related Posts