پاکستانی کوہ پیما نے ماؤنٹ ایوریسٹ آکسیجن کے بغیر سر کر لی

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستانی کوہ پیما
(فوٹو: جیو ٹی وی)

 پاکستانی کوہ پیما سرباز علی خان  نے آج ایک اور کارنامہ سرانجام  دیتے ہوئے اضافی آکسیجن کا استعمال کیے بغیر دنیا کے بلند ترین پہاڑ ماؤنٹ کو کامیابی سے سر کرلیا ہے۔سرباز خان یہ کارنامہ سرانجام دینے والے دوسرے پاکستانی بن گئے۔ 

تفصیلات کے مطابق سرباز خان پہلے بوتل بند آکسیجن کا استعمال کرتے ہوئے 8 ہزار 849 میٹر بلند چوٹی کو سر کرچکے ہیں، آج  وقت کے مطابق تقریباً 12:30 بجے ماؤنٹ ایوریسٹ کی چوٹی پر پہنچے اور وہ دوسرے پاکستانی بن گئے جنہوں نے آکسیجن کا استعمال کیے بغیر ماؤنٹ ایوریسٹ کو سر کیا ہے۔

پہلی بار ماؤنٹ ایوریسٹ کو بغیر آکسیجن کے پاکستانی کوہ پیما ساجد سدبارہ نے سر کیا تھا۔ سرباز خان نے 13 آٹھ ہزار میٹر بلند چوٹیوں میں سے صرف اناپورنا اور کنگچنجنگا کو آکسیجن کی مدد سے سر کیا۔سرباز علی خان 8 ہزار میٹر سے بلند 14 میں سے 11 چوٹیاں بغیر آکسیجن کی سپورٹ کے سر کر چکے ہیں۔۔

چینی حکام نے رواں سیزن چوٹی سر کرنے کیلئے پہاڑ کا راستہ کھولنے سے انکار کردیا جس کے بعد سرباز خان کو 8 ہزار میٹر بلند چودھویں اور آخری پہاڑ شیشاپنگما کی چوٹی سر کرنے کے منصوبے میں تاخیر کا سامنا ہے۔

نجی ٹی وی (جیو نیوز) کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ سرباز علی خان بغیر آکسیجن 11 چوٹیاں سر کرنے والے پہلے اور واحد پاکستانی ہیں۔ پاکستانی کوہ پیما نے مجموعی طورپر 8 ہزار میٹر سے بلند 13 چوٹیاں سر کر لی ہیں۔

Related Posts