پاکستان کے نامور مزاحیہ ادا کار افتخار ٹھاکر نے انکشاف کیا ہے کہ ایک بار ڈاکوؤں نے انہیں میلاد کی محفل میں پہنچنے کیلئے مدد دی تھی۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے افتخار ٹھاکر نے اس دلچسپ واقعے کے متعلق بتایا کہ انہیں نعت خوانی کا بہت شوق تھا، ایک بار نعت خوانی کیلئے انہیں سیالکوٹ جانا پڑا۔
افتخار ٹھاکر نے بتایا کہ وہ رات کو ایک بجے تھیٹر ختم کرکے محفل نعت میں شرکت کرنے سیالکوٹ کیلئے نکلے اور ایک خطرناک راستے کا انتخاب کیا تاکہ جلد پہنچ سکیں۔
اداکار کے مطابق تھوڑی دیر کے بعد ہی موٹر سائیکل پر ڈاکو آگئے اور انہوں نے اداکار پر پستولیں تان لیں لیکن جب انہوں نے افتخار ٹھاکر کو دیکھا تو حیران رہ گئے۔
ان کہنا تھا کہ پھر ڈاکوؤں نے اپنی پستولیں چھپالیں اور انہیں راستہ دکھانے کیلئے آگے چلنے لگے تاکہ وہ محفوظ طریقے سے سیالکوٹ پہنچ جائیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








