سعودی حکومت نے رواں سال حج کے خطبے کی ذمہ داری مسجد الحرام کے امام و خطیب ڈاکٹر ماہر بن حمد المعیقلی کو سونپ دی ہے، وہ اس بار خطبہ حج دینے کی ذمے داری انجام دیں گے۔
مسجد الحرام اور مسجد نبوی (حرمین شریفین) کے امور کی نگرانی کرنے والے ادارے کے سربراہ اور سینئر امام کعبہ ڈاکٹر شیخ عبد الرحمان السدیس نے شاہی منظوری کے بعد ڈاکٹر ماہر المعیقلی کے نام کی تصدیق کردی۔
شیخ عبد الرحمن السدیس کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ شیخ ماہر المعیقلی رواں سال حج 1445 ہجری کے موقع پر یوم عرفہ کا خطبہ دیں گے۔
واضح رہے کہ ہر سال خطبہ حج کیلئے سعودی حکومت کی طرف سے کسی خطیب کا انتخاب کیا جاتا ہے۔
دنیا بھر سے فریضہ مقدسہ کی انجام دہی کیلیے آنے والوں کی سہولت کیلئے خطبہ حج اردو، انگریزی، ہندی، فرنچ سمیت دیگر 19 زبانوں میں بھی نشر کیا جاتا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








