مولانا فضل الرحمن نجی دورے پر کراچی میں کیا کر رہے ہیں؟

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو جے یو آئی سندھ

جمعیۃ علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور سندھ کی اہم سیاسی شخصیت جے ڈی اے سربراہ پیر پگاڑا نے مل کر احتجاجی تحریک آگے بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن ان دنوں نجی دورے پر کراچی میں موجود ہیں، جہاں وہ غیر علانیہ سیاسی ملاقاتیں بھی کر رہے ہیں۔

مولانا فضل الرحمن نے جے ڈی اے سربراہ پیر پگاڑا سے ان کی رہائش گاہ کنگری ہاؤس میں ملاقات کی اور فروری 2024 کے عام انتخابات میں بدترین دھاندلی اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے احتجاجی تحریک کو مزید آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔

دریں اثناء مولانا فضل الرحمن نے معروف عالم دین مولانا ڈاکٹر منظور مینگل کی دعوت پر گلشن معمار میں ان کے ادارے جامعہ صدیقیہ کا دورہ اور طلبہ سے خطاب کیا۔

بعد ازاں مولانا فضل الرحمن پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ جے یو آئی رہنما علامہ سمیع الحق سواتی کی رہائش گاہ گئے، جہاں پر ڈاکٹر نصیر الدین سواتی کی قیادت میں کارکنان نے مولانا فضل الرحمن کا استقبال کیا۔

اس موقع پر ان سے پارٹی رہنماؤں اور کارکنان نے ملاقات کی، جےیوآئی رہنما مولانا ڈاکٹر نصیر الدین سواتی نے مولانا فضل الرحمن کو عربی جبہ اور دیگر قیمتی تحائف پیش کیے اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر جمعیۃ علماء اسلام صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو، مرکزی ترجمان محمد اسلم غوری، مفتی ابرار احمد، قاری محمد عثمان، مولانا ناصر محمود سومرو، مولانا محمد غیاث، مولانا امین اللہ، مفتی حسین آصفی، سید زاہد شاہ، مفتی خالد، شرف الدین اندھڑ، مولانا عبد القادر سمیت دیگر پارٹی رہنما اور کارکنان موجود تھے۔

Related Posts