سعودی عرب، ریاض ائیرپورٹ پر پی آئی اے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

تازہ ترین

تازہ ترین

پی آئی اے
(فوٹو: آن لائن)

سعودی عرب کے ریاض ائیرپورٹ پر پی آئی اے طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی ہے ۔ حج پرواز پی کے 839 میں دھماکے کی آواز سنی گئی تھی جس کے بعد ہنگامی لینڈنگ کا فیصلہ کیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کی حج پرواز رات 10 بجے کراچی سے جدہ کیلئے روانہ ہوئی جس کے دوران دھماکے کی آواز سنی گئی۔ دھماکے کی اطلاع ملنے پر پائلٹ نے طیارے کا رخ جدہ سے ریاض ائیرپورٹ کی جانب موڑ دیا۔

مسافروں کو ایمرجنسی لینڈنگ کے بعد پی آئی اے کی حج پرواز سے اتار دیا گیا۔ ایمرجنسی لینڈنگ کے بعد مسافروں کو لاؤنج منتقل کردیا گیا۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پرواز کے دوران کارگو کیبن میں درجہ حرارت زیادہ ہونے کی وارننگ آئی جس کے بعد ہنگامی لینڈنگ ہوئی۔

ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ وارننگ سامنے آنے کے بعد طیارے کو ریاض ائیرپورٹ پر اتارنے کا فیصلہ کیا گیا تاہم طیارے کی جانچ پڑتال کے بعد درجہ حرارت زیادہ ہونے کی وارننگ غلط نکلی۔ سرسری جانچ کے بعد پرواز دوبارہ سعودی عرب کے شہر جدہ کی جانب روانہ کی گئی ہے۔

Related Posts