پاسپورٹ آفس کے اہلکاروں نے شہریوں سے 25 ملین روپے لوٹ لیے

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو پرو پاکستانی

گجرات پاسپورٹ آفس کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو مبینہ طور پر 9 ہزار سے زائد وصول کرنے پر پورے عملے کو تبدیل کردیا گیا۔

موقر معاصر آج نیوز نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ایک شہری کی جانب سے درج کرائی گئی شکایت کے مطابق گجرات پاسپورٹ آفس کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے مبینہ طور پر 9 ہزار سے زائد درخواست گزاروں سے 25 ملین وصول کئے۔

متعلقہ شہری کی شکایت کے بعد وفاقی وزارت داخلہ اور وفاقی محتسب سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ گجرات پاسپورٹ آفس کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی جانب سے مبینہ اوور چارجنگ کی تحقیقات کی جائے۔

شکایت کنندہ نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمر حیات پر سرکاری طور پر مقرر کردہ فیس سے زائد رقم وصول کرنے کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اہلکار نے غیر قانونی طور پر روپے جمع کیے ہیں۔

وفاقی حکومت نے فوری طور پر شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے گجرات کے علاقائی پاسپورٹ آفس کے عملے کو تبدیل کر دیا۔ خیال رہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے چند ہفتے قبل لاہور پاسپورٹ آفس میں کرپشن پر افسران کو معطل کر دیا تھا۔

Related Posts