فیروز خان کی مایوں کی ویڈیو کے بعد سرخ عروسی جوڑے میں ملبوس نئی نویلی دلہن کی گھر میں شاندار استقبال کی ویڈیو بھی منظرِ عام پر آگئی۔
پہلی اہلیہ علیزہ سلطان سے طلاق کے بعد فیروز خان اپنی لو لائف کی وجہ سے شہ سرخیوں کا حصہ بنتے رہے اور ان کا نام بھارتی اداکارہ گتھیکا تیواری سے بھی جوڑا گیا لیکن سوشل میڈیا پر 31 مئی کو وائرل ہونے والی ایک ویڈیو نے فیروز خان کے مداحوں کو حیران کردیا۔
وائرل ویڈیو میں فیروز خان کو سیاہ کُرتے میں ملبوس ہوکر مایوں کی مناسبت سے تیار دلہن کے ساتھ بیٹھے دیکھا گیا۔
ویڈیو کے ساتھ یہ دعویٰ کیا گیا کہ یہ فیروز خان کا دعا نامی لڑکی کے ساتھ مایوں کی ویڈیو ہے۔
ویڈیو میں فیروز خان کو اپنی ہونے والی دلہن کے ہاتھوں میں مہندی بھی لگاتے دیکھا گیا جبکہ ان کی بہن دلہن کی رسم کرتی بھی نظر آئیں۔
جہاں مایوں کی ویڈیو کسی ڈرامے کا سین سمجھی جارہی تھی وہیں اب سوشل میڈیا پر ایک نئی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے جس میں فیروز خان کیرمی جوڑے میں ملبوس ہوکر گھر کی سیڑھیاں چڑھتے نظر آرہے ہیں۔
سیڑھیاں چڑھتے ہوئے فیروز خان سرخ عروسی جوڑے میں سجی سنوری دلہن کو ہاتھ تھام کر ان کو سہارا دیتے نظر آرہے ہیں جبکہ ارد گرد خواتین خوشی کا اظہار کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔
اس ویڈیو کے ساتھ سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ فیروز خان دوسری اہلیہ دعا سے شادی کر کے انہیں گھر لے آئے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








