آصف زرداری کے ملک گیر احتجاج کے فیصلے کو 2سال مکمل، عمران خان نے ایسا کیا کہا تھا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

عمران خان
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد:  آج سے ٹھیک 2 سال قبل موجودہ صدرِ مملکت آصف زرداری نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بیان کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کا فیصلہ کر لیا۔پی پی پی کارکنان کو گلی گلی مظاہروں کی ہدایت کردی گئی۔

آج سے 2 سال قبل جون 2022 کے دوران شریک چیئرمین پی پی پی آصف علی زرداری نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی پاکستانی اس ملک کے ٹکڑے کرنے کی بات نہیں کرسکتا۔ عمران خان نے جو زبان استعمال کی وہ پاکستانی کی نہیں، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ہے۔عمران خان نے ملک کے 3 ٹکڑے ہونے کا ذکر کیا تھا۔

بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان سے مخاطب ہوتے ہوئے موجودہ صدر آصف علی زرداری  نے کہا کہ عمران خان، دُنیا میں اقتدار ہی سب کچھ نہیں ہوتا۔ بہادر بنیں اور اپنے پاؤں پر کھڑے ہو کر سیاست کرنا سیکھ لیں۔ ہم ملک بھر میں عمران خان کے بیان کے خلاف احتجاج کریں گے۔ پی پی پی کارکنان ملک کی گلی گلی میں سابق وزیراعظم کے خلاف مظاہرہ کریں۔

سابق وزیراعظم عمران خان کے بیان کے خلاف ملک گیر مظاہروں کا اعلان کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی کارکنان کو ہدایت کی کہ گلی گلی میں احتجاج کریں تاہم تحریکِ انصاف کی جانب سے عمران خان کے بیان پر وضاحت بھی آگئی۔ سابق وزیرِ مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کا بیان بھی سامنے آگیا جس میں عمران خان کے بیان کا دفاع کیا گیا۔

سابق وزیرِ مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا جارہا ہے۔ انہوں نے تو اپنے خدشات کا اظہار کیا تھا جو امریکا، اسرائیل اور بھارت کا ایجنڈا ہے۔ ان تینوں ممالک نے پاکستان کو کمزور کرنے کے منصوبے بنائے ہوئے ہیں، تاہم حقیقت یہ نہیں تھی بلکہ عمران خان نے ملک اور فوج کے بھی تباہ ہوجانے کی بات کی تھی۔

موجودہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری کے ملک گیر احتجاج کے اعلان سے سے قبل سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ جب سے یہ حکومت آئی ہے، ملک دیوالیہ ہونے کی طرف گامزن ہے، اسٹیبلشمنٹ نے درست فیصلے نہ کیے تو ملک اور فوج دونوں تباہ ہوجائیں گے۔ ملک 3 ٹکڑے ہوسکتا ہے۔

Related Posts