کوئٹہ، کوئلے کی کان میں دم گھٹنے سے 11 کان کن جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

کوئلے کی کان
(فوٹو: العربیہ)

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں کوئلے کی کان میں دم گھٹنے سے 11 کان کن جاں بحق ہوگئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ کوئلے کی کان میں زہریلی گیس کے اخراج کے باعث کان کن جان کی بازی ہار گئے۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ کوئٹہ کے علاقے سنجدی کی کوئلے کی کان میں پیش آیا۔ چیف مائنز انسپکٹر عبدالغنی بلوچ کا کہنا ہے کہ کوئلے کی کان میں زہریلی گیس خارج ہونے کے باعث جاں بحق کارکن سوات سے تعلق رکھتے ہیں۔

چیف مائنز انسپکٹر عبدالغنی بلوچ نے کہا کہ جاں بحق کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ حادثے کی شکار کوئلے کی کان سیل کردی گئی ہے اور کان کنوں کی میتوں کو آبائی علاقوں کی جانب روانہ کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ سنجدی کا علاقہ کوئٹہ شہر سے 40 کلومیٹر دوری پر واقع ہے اور بلوچستان میں موجود کوئلے کی لاتعداد کانوں میں بدانتظامی اور حفاظتی انتظامات کے فقدان کے باعث ہر سال لاتعداد کان کن جاں بحق ہوجاتے ہیں۔

مئی کے دوران بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں کوئلے کی کان میں گیس دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق ہوئے۔ اپریل میں بھی ہرنائی اوردکی کے علاقوں میں کان میں گیس بھر جانے سے 4 کان کن جاں بحق ہوئے تھے۔

Related Posts