بیجنگ: وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی جو آزمائش کی ہر گھڑی میں اعتماد پر پوری اتری ہے۔
تفصیلات کے مطابق بیجنگ میں پاک چائنا فرینڈ شپ اینڈ بزنس ریسیپشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاک چین دوستی ہر موقع پر ثابت ہوئی اور ہر آزمائش پر پورا اتری، دو طرفہ دوستی دنیا بھر میں بے مثال ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان معاشی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے اور ملک کو کاروباردوست بنانا ہماری ترجیح ہے، چین نے مختصر وقت میں تیز رفتار ترقی کی جو پاکستان کیلئے مشعلِ راہ ہے۔
وزیراعظم نے چین کی ترقی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان چین کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔ بشام میں چینی شہریوں پر حملہ تشویشناک تھا جو ملک دشمن عناصر کی کارروائی تھی۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بشام میں چینی شہریوں پر حملہ پاکستان دشمن عناصر نے کیا اور یہ حملہ انہوں نے پلان کیا جو پاک چین اقتصادی راہداری اور پاک چین دوستی کے دشمن ہیں، سی پیک پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی سکیورٹی فول پروف بنائیں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








