حیدر آباد میں گیس سلنڈر دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 27ہوگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

حیدر آباد میں گیس سلنڈر دھماکے
(فوٹو: جیو نیوز)

سندھ کے تاریخی شہر حیدر آباد میں گیس سلنڈر دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 27 ہوگئی ہے۔ کراچی میں زیر علاج سلنڈر دھماکے کا ایک اور زخمی جان کی بازی ہارگیا۔

نجی ٹی وی(جیو نیوز) کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے 3 ہسپتالوں میں حیدر آباد کے علاقے پریٹ آباد میں ہونے والے سلنڈر دھماکے کے 4زخمیوں کو اب بھی طبی امداد دی جارہی ہے۔ آج دھماکے کو 10 روز مکمل ہوچکے ہیں۔

خیال رہے کہ 30 مئی کو حیدر آباد کے علاقے پریٹ آباد میں گیس سلنڈر کی دکان میں ہونے والے دھماکے کے بعد آتشزدگی ہوئی جس کے باعث دکان کے کئی سلنڈر دھماکوں سے پھٹ گئے، واقعے کے نتیجے میں 63افراد زخمی ہوگئے تھے۔

سندھ کے شہر حیدرآباد میں گیس سلنڈر دھماکے کے متعلق 4جون کو سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق مزید 2 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔ ایم ایس کا کہنا تھا کہ سول ہسپتال میں گیس سلنڈر دھماکوں سے زخمی 7افراد زیرِ علاج ہیں۔

آج سے 5روز قبل ایم ایس کا کہنا  تھا کہ دھماکے میں زخمی 7زیر علاج افراد میں سے 5 کی حالت تشویشناک ہے۔ پریٹ آباد میں 30 مئی کو آتشزدگی سے قریبی عمارات کو بھی نقصان پہنچا تھا اور متعدد افراد جھلس گئے تھے۔

Related Posts