مینڈیٹ چوری کرنے والے نہیں چھپ سکیں گے، علی امین گنڈا پور کی ایک اور دھمکی

تازہ ترین

تازہ ترین

علی امین گنڈا پور

سوات: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا  علی امین گنڈا پور  نے ایک اور دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ مینڈیٹ چوری کرنے والے کہیں نہیں چھپ سکیں گے، ہمیں اپنا حق چھیننا اور لینا آتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوات میں جلسے سے خطاب کے دوران وزیر اعلیٰ کے پی کے نے کہاکہ عمران خان نے نکلنے کی کال دی تو ہم بتائیں گے کہ قبضہ مسلط کرنے والے اور مینڈیٹ چور ملک میں کہیں نہیں چھپ سکتے۔ جبر سے ہماری وفاداریاں بدلی نہیں جاسکتیں۔

خطاب کے دوران وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہم خیبر پختونخوا پر مزید ٹیکس عائد نہیں کرنے دیں گے، آپ آئیں گے اپنے پیروں پر اور جائیں گے کندھوں پر۔ ملک شخصیات سے نہیں، آئین سے چلتے ہیں اور جعلی کیسز میں ہمارا لیڈر سزائیں بھگت رہا ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ صوبے کے شہریوں کو یقین دلاتے ہیں کہ ان کا ہر مسئلہ حل ہوگا۔ خیبر پختونخوا میں غیر قانونی سے جنگل کاٹنے والے کے ہاتھ کاٹ دیں۔ رشوت لینے والوں کو نہیں چھوڑا جائے گا۔ رشوت خوروں کے ہاتھ توڑ دیں گے۔

علی امین گنڈا پور نے عوام کو سہولیات دینے کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت عمارت اور میدان نہیں، تمام سہولیات دے گی، تعلیم اور علاج دیا جائے گا۔ کھلاڑیوں کو سہولیات ملیں گی، عوامی حکومت میں عوام کے سب کام ہوں گے۔

Related Posts