طالبان حکومت نے دنیا کے 80 ممالک کے ساتھ تعلقات قائم کرلیے

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو افغان میڈیا

افغانستان کی طالبان حکومت امارت اسلامیہ کو اگرچہ پوری دنیا میں تا حال کسی ملک نے بھی سفارتی اور سرکاری سطح پر تسلیم نہیں کیا ہے، تاہم وقت گزرنے کے ساتھ طالبان حکومت اپنی کارکردگی کے ذریعے تیزی سے دنیا کی زیادہ سے زیادہ توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

اس سلسلے میں اب افغان وزیر صنعت و تجارت نور الدین عزیزی نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان یعنی طالبان حکومت کے اس وقت دنیا کے 80 ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات ہیں۔

نور الدین عزیزی کا اپنے ایک حالیہ بیان میں کہنا ہے کہ بھارت، چین اور پاکستان افغانستان کے بڑے تجارتی شراکت داروں میں سے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ طالبان حکومت کی جانب سے ملک میں بہترین سیکورٹی، تاجروں کے ساتھ ہر طرح کے ضروری تعاون اور سرمایہ کاری کے مواقع و ماحول کی فراہمی افغانستان میں تجارت کے فروغ اور مختلف ممالک کے ساتھ افغانستان کے تجارتی تعلقات میں وسعت کی بنیادی وجوہات ہیں۔

Related Posts