قومی ٹیم کی بدترین کارکردگی کا ذمے دار بورڈ ہے، علامہ سمیع سواتی

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو جے یو آئی سندھ

جے یو آئی سندھ کے رہنما علامہ سمیع سواتی نے ٹی 20 ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی بدترین کارکردگی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ خرابیوں کی جڑ پی سی بی کے نکمے عہدیدار ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو آئی ضلع غربی کے زیر اہتمام جامعہ رحمانیہ اورنگی ٹاؤن میں پارٹی کی رکن سازی مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر جے یو آئی سندھ کے صوبائی معاون ناظم انتخاب مولانا سید حماداللہ شاہ، صوبائی رہنما مولانا ڈاکٹر نصیر الدین سواتی، ناظم انتخاب ضلع غربی حافظ حبیب الرحمن خاطر، ضلعی مفتی محمد خالد، سید اکبر شاہ ہاشمی، مولانا حسین احمد نجیب و دیگر بھی موجود تھے۔
تقریب سے جے یو آئی سندھ کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات علامہ سمیع الحق سواتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں نوجوان جے یو آئی کی سیاسی اور ملک دوست پالیسیوں سے متاثر ہیں اور جس طرح نوجوانوں نے 2024 کے عام انتخابات میں جے یو آئی کو سپورٹ کیا اسی طریقے سے حالیہ جے یو آئی کی رکن سازی مہم میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلند بانگ دعوے اور بارہا اقتدار میں رہنے والی پارٹیوں سے نئی نسل مایوس ہوچکی ہے، اس وقت نوجوانوں کا رجحان جے یو آئی کی طرف بڑھ رہا ہے، جے یو آئی نوجوانوں کے حقوق اور ان کے بہتر مستقبل کے لئے میدان عمل میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ملک میں نوجوانوں کو اپنا مستقبل تاریک نظر آرہا ہے، ان کے ووٹ چوری کئے گئے، اداروں میں روزگار کے مواقع کم کردیے گئے ہیں، سندھ میں میرٹ پاس ہزاروں نوجوان کو محکمہ تعلیم نے ویٹنگ میں رکھا ہوا ہے، دو سال سے ان کو آرڈر نہیں دیے جارہے۔

علامہ سمیع سواتی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں من پسند تقرریاں کرکے ٹیم کو متنازعہ بنا دیا گیا ہے، اس وقت کرکٹ بورڈ قوم پر بوجھ کے سوا کچھ نہیں ہے، اداروں کو ٹھیک کرنے لئے میرٹ ضروری ہے، لیکن یہاں پر ووٹنگ کا عمل میرٹ پر نہیں ہوتا تو وہاں پر اداروں میں تقرری پر میرٹ کی امید کیسے لگائی جاسکتی ہے، ایسی صورتحال میں نتائج ہم سب کے سامنے ہیں۔

Related Posts