کراچی: وزیر اعلیٰ سیّد مراد علی شاہ کی ہدایت پر سندھ حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقعے پر وفاقی حکومت کی تقلید کرتے ہوئے 3 تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ پیر 17 جون سے شروع ہونے والی تعطیلات 19 جون تک جاری رہیں گی۔
سندھ حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے تحت صوبائی حکومت کے ماتحت اداروں میں 17 جون سے بدھ 19 جون تک تعطیلات ہوں گی۔
قبل ازیں وفاقی حکومت نے بھی 17 جون سے 19 جون تک 3 چھٹیوں کا اعلان کیا تھا۔ عید الاضحیٰ کا چاند نظر آجانے کے بعد ملک بھر میں عید الاضحیٰ پیر کے روز مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔
واضح رہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقعے پر ملک بھر میں قربانی کی جاتی ہے جس کا مقصد سنتِ ابراہیمی کو تازہ کرتے ہوئے غریب اور نادار افراد، عزیز و اقارب اور رشتہ داروں میں گوشت کی تقسیم ہوتا ہے۔
عید الاضحیٰ کے موقعے پر ہونے والی تعطیلات کے ذریعے ملک بھر میں عوام و خواص کو مل بیٹھنے کا موقع ملتا ہے۔ عید کی نماز کے موقعے پر مسلمان آپس میں گلے مل کر عید کی خوشی کا اظہار کرتے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








