کسی قیمت پر ملک کے استحکام کو خراب نہیں ہونے دیں گے، آرمی چیف

تازہ ترین

تازہ ترین

Chinese defence attache, delegation visit ISPR
ملک دشمن قوتوں کو ناکام کرتے ہوئے ملک میں استحکام لائے ہیں، آرمی چیف

راولپنڈی: سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملک دشمن قوتوں کو ناکام کرتے ہوئے ملک میں استحکام لائے ہیں، ہم کسی قیمت پر ملکی استحکام کو خراب نہیں ہونے دیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے ایس ایس جی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، آرمی چیف نے آرمی کمانڈوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایس جی کمانڈوز ہمارا فخر ہیں۔

آرمی چیف کاکہناتھا کہ ہم تمام ملک دشمن قوتوں کوناکام کرتے ہوئے ملک میں استحکام لائے ہیں، کسی قیمت پر ملکی استحکام کو خراب نہیں ہونےدیں گے، قیام پاکستان سے لے کر اب تک کمانڈو افسروں اور جوانوں نے ملکی دفاع کے لئے بے شمار خدمات سرانجام دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پرویزمشرف کیخلاف عدالتی فیصلے پر پاک افواج میں شدید غم وغصہ واضطراب

Related Posts