ثانیہ مرزا اور محمد شامی کی شادی کی افواہیں، سچ کیا ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

ثانیہ مرزا
(فوٹو:سپورٹس ٹائیگر)

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے بولر محمد شامی کی شادی کی افواہیں زیر گردش ہیں۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں اسپورٹس اسٹارز جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

بھارتی میڈیا نے ثانیہ مرزا اور محمد شامی کی شادی کی تاریخ بھی بتا دی۔ بھارتی ویب سائٹ ٹائمز ناؤ اور زوم میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ دونوں اسپورٹس اسٹارز 20 اگست 2024 کو شادی کرلیں گے۔ سچ کیا ہے، یہ جاننے کیلئے مختلف حقائق پر نظر ڈالتے ہیں۔

تائید یا تردید؟

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور محمد شامی کی جانب سے شادی کی افواہوں پر ردِ عمل سامنے نہیں آسکا۔ سوشل میڈیا کی متعدد پوسٹس کا حوالہ دیتے ہوئے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ثانیہ مرزا اور محمد شامی جلد شادی کرسکتے ہیں۔

ثانیہ مرزا اور محمد شامی نے شادی کی خبروں کی تائید یا تردید نہیں کی۔ ثانیہ مرزا پاکستانی بیٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ہیں۔ دونوں کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک اپنی والدہ ثانیہ مرزا کے ساتھ رہتا ہے۔ رواں سال کے آغاز پر ہی جوڑے کی علیحدگی کی تصدیق ہوئی تھی۔

خبر جھوٹی ہے؟

پاکستانی میڈیا چینل سماء ٹی وی کا کہنا ہے کہ ثانیہ مرزا اور محمد شامی کی شادی کے دعوے اور افواہیں جھوٹی ہیں کیونکہ ان خبروں کی بنیاد پر کوئی شواہد یا حقائق موجود نہیں جبکہ دونوں کی شادی کے جوڑے میں سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی تصویر بھی جعلی ہے۔

میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی کی اصلی تصویر لے کر اسے جعلی تصویر سے بدلا گیا ہے جس کے نتیجے میں سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلیں۔ جبکہ ثانیہ مرزا یا محمد شامی کی طرف سے شادی کی افواہوں پر ردِ عمل سامنے آنا باقی ہے۔

 

Related Posts