پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے الزامات لگانے والے یوٹیوبرز اور سابق کھلاڑیوں کے خلاف ہتک عزت کا کیس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ناقص کار کردگی دکھانے اور پہلے مرحلے میں باہر ہونے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم اور خاص طور پر کپتان بابر اعظم پر کافی تنقید کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے دوران بابر اعظم کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلائی گئی۔ قریبی ذرائع کے مطابق بابر اعظم سابق کھلاڑیوں کی جانب سے لگائے گئے الزامات سے مایوس ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کی جانب سے یوٹیوبرز اور سابق کھلاڑیوں کو لیگل نوٹس بھجوانے کا امکان ہے، بابر نے اس حوالے سے لیگل ٹیم سے مشاورت شروع کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی کا لیگل ڈیپارٹمنٹ بھی یوٹیوبرز اور سابق کھلاڑیوں کے بیانات کا ڈیٹا اکٹھا کر رہا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








