اہم لاطینی امریکی ملک کا طالبان حکومت کے ساتھ سفارتی تعلقات کا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو عالمی میڈیا

لاطینی امریکی ملک نکارا گوا نے افغانستان کی طالبان حکومت کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کا اعلان کردیا۔

افغان وزارت خارجہ نے افغانستان کے لیے نکاراگوا کے غیر مقیم سفیر کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔

افغان وزارت خارجہ نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ جمہوریہ نکاراگوا کی طرف سے پہلی بار افغانستان کیلئے غیر مقیم سفیر کی تقرری پر اتفاق کیا گیا ہے، ہم ان کے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ وزارت خارجہ نے بیجنگ میں افغانستان کے سفارت خانے کو بیجنگ میں نکاراگوا کے سفارت خانے کے ساتھ قریبی سفارتی تعلقات رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

افغان وزارت خارجہ ن جمہوریہ نکاراگوا کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کو ایک مثبت پیش رفت قرار دیا اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی امید ظاہر کی۔

اس حوالے سے نکارا گوا کی طرف سے بھی بیان جاری ہوا ہے۔ نکارا گوا کی حکومت کے حامی نیوز آؤٹ لیٹ El 19 ڈیجیٹل کے مطابق نکاراگوا کے نائب صدر روزاریو موریلو نے کہا ہے کہ ہم امارت اسلامیہ افغانستان، اس کے عوام اور اس کی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ہمارے کامریڈ مائیکل کیمبل کو بطور سفیر عزت بخشی ہے۔”

یاد رہے کہ چند ماہ قبل آذربائیجان نے بھی کابل میں اپنا سفارت خانہ کھولنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Related Posts