پیراماؤنٹ پکچرز نے جان کراسنسکی کی دل دہلا دینے والے مناظر پر مشتمل خوفناک فلم “اے کوائٹ پلیس- ڈے ون” کا فائنل ٹریلر جاری کردیا ہے، جبکہ فلم 28 جون جمعے کے دن ریلیز ہوگی۔
اس فلم کے ہدایت کار کراسنسکی جبکہ اسکرپٹ مائیکل سارنوسکی اور جیف نکولس نے لکھا ہے، یہ اپنی نوعیت کی انتہائی منفرد اور بہت ہی خوفناک مووی ہے۔<
فلم کی کہانی زمین پر آواز کو نشانہ بنانے والے درندوں کی آمد کے پہلے دن سے شروع ہوتی ہے اور رفتہ رفتہ یہ ظاہر کرتی ہے کہ ہماری دنیا کیسے ‘خاموش’ ہوئی۔
فلم کی کاسٹ میں لوپیتا نایونگ، جوزف کن اور الیکس وولف جیسے سپر اسٹار شامل ہیں۔ فلم 28 جون بروز جمعہ سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ فلم کو جان کراسنسکی، مائیکل بے، اینڈریو فارم اور بریڈ فلر نے پروڈیوس کیا ہے۔
فلم کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے، جو ایسے خوفناک مناظر پر مشتمل ہے کہ دیکھتے ہوئے دل کی دھڑکنیں بند ہوتی محسوس ہوتی ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








