کراچی میں انتظار، بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچا دی

تازہ ترین

تازہ ترین

فائل فوٹو

ایک ایسے وقت جب قیامت خیز گرمی کے مارے کراچی کے شہری چھم چھم مینہ برسنے کی دعا کر رہے ہیں، بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں بارشوں نے تباہی مچادی ہے، جہاں چھتیں اور دیواریں گرنے کے واقعات میں متعدد افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

موقر آج نے پی ڈی ایم اے کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ڈیرہ بگٹی میں طوفانی بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے جس کے بعد پاک فوج، ایف سی اور پی ڈی ایم اے نے علاقے میں ریسکیو آپریشن شروع کردیا۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں سے متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے جبکہ چھتیں اور دیواریں گرنے کے واقعات میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق ضلعی انتظامیہ اورپی ڈی ایم اے ہر گھنٹے کی صورتحال کو مانٹیر کر رہی ہے جبکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان، خوراک، ادویات اور میڈیکل ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔

Related Posts