حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرا دیا، قیمت میں بڑا اضافہ

تازہ ترین

تازہ ترین

فائل فوٹو

حکومت نے نہ نہ کرتے آخر کار چپکے سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر ہی دیا۔

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 45 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 56 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 88 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 5 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔

قبل ازیں وزارت خزانہ نے یکم جولائی 2024 سے پیٹرولیم لیوی میں اضافے سے متعلق خبریں بے بنیاد قرار دے دی تھیں۔ وزارت خزانہ کا کہنا تھا یکم جولائی2024 سے پیٹرولیم لیوی میں اضافے سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں۔ وزارت خزانہ نے بتایاکہ پیٹرولیم مصنوعات پرپیٹرولیم لیوی میں گنجائش رکھی گئی ہے، لیوی میں یکم جولائی سے اضافہ نہیں ہورہا نہ ہی اس بارے میں کوئی فیصلہ ہوا ہے۔

۔

Related Posts