سعودی عرب نے با صلاحیت افراد کیلئے اپنے دروازے کھول دیے

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو عرب نیوز

سعودی فرماں روا سلمان بن عبد العزیز نے اہل، با صلاحیت، اعلیٰ ہنر مند اور قابل افراد کو سعودی شہریت دینے کا اعلان کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق  شاہ سلمان بن عبد العزیز  نے متعدد شعبوں میں اہل، با صلاحیت اور قابل افراد کو سعودی عرب کی شہریت دینے کا اعلان کیا ہے۔

موقر جیو نیوز کے مطابق سعودی شاہ کے محل سے جاری شاہی فرمان میں سائنس دانوں، طبی ماہرین، محققین، انوویٹرز، ایجادات کرنے والے، کاروباری افراد اور منفرد صلاحیت و مہارت کے حامل ممتاز ہنر مندوں کو سعودی عرب کی شہریت پیش کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

 شاہی فرمان کا مقصد وژن 2030 کے مطابق پر کشش ماحول کو بڑھانا، غیر معمولی تخلیقی ذہنوں کو سعودی عرب کی طرف متوجہ کرنا، سرمایہ کاری اور ترقی میں حصہ ڈالنے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب پر یہ بڑا اعتراض کیا جاتا تھا کہ وہاں علم، ہنر اور صلاحیتوں کی قدر نہیں ہے، نئے فرمان سے اس اعتراض کا جواب دے دیا گیا ہے۔

Related Posts