لیگی رہنما کے بیٹے کی غنڈا گردی، ٹریفک اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو ڈیلی موشن

سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما برجیس طاہر کے بیٹے نے تیز رفتاری اور خطرناک ڈرائیونگ سے منع کرنے پر ٹریفک وارڈن پر گاڑی چڑھا دی۔

غیر قانونی ڈرائیونگ سے ٹریفک وارڈن کے روکنے کے باوجود ثاقب برجیس کی مزاحمت کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ لاہور میں شمالی چھاؤنی کے قریب ٹریفک سگنل پر پیش آیا جب ٹریفک اہلکاروں نے تیز رفتاری پر گاڑی روکنے کا اشارہ کیا۔

ثاقب برجیس گاڑی روکنے کے بجائے ٹریفک وارڈنز کو کچلنے کی دھمکیاں دیتا رہا۔ ملزم کار سوار خود کو سیاسی شخصیت کا بیٹا بتاتا رہا، سیاہ رنگ کی کار میں سوار ثاقب برجیس نے ٹریفک اہلکار کو کچلنے کی کوشش بھی کی۔

ٹریفک پولیس نے ثاقب برجیس کےخلاف مقدمہ کیلئے استغاثہ دائر کردیا، پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تفتیش جاری ہے، قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

یاد رہے کہ ثاقب برجیس کے والد برجیس طاہر سابق گورنر گلگت بلتستان اور سابق وفاقی وزیر رہ چکے ہیں۔

Related Posts