وزیر اعلی پنجاب اور مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نواز کا عوام کو ریلیف دینے سے متعلق بڑا فیصلہ سامنے آگیا ہے، ان کی سربراہی میں صوبائی حکومت نے بجلی کی کھپت کے حساب سے عوام کو فری سولر پینل دینے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع ابلاغ پر سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب 200 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو مفت سولر پینل جاری کرے گی، 200 سے 500 یونٹ کے استعمال والے صارفین کو بلا سود قرضے کی فراہمی کی جائے گی جبکہ 500 یونٹ سے زائد کے استعمال والے صارفین کے لیے حکومت 75 فیصد بلا سود قرض کی فراہمی میں اپنا حصہ ڈالے گی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ بجلی کے بڑھتے ہوئے بلز پر بہت تکلیف ہے اور عوام کا دکھ سمجھتی ہوں، لہٰذا حکومت عوام کو ریلیف پہنچانے کے لیے اپنی ہر ممکن کوشش کرے گی اور غریبوں کے ساتھ ہوں، ہمیشہ ان کے حق کے لئے کھڑی رہوں گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








