فلور ملز مالکان نے پورے ملک میں سپلائی بند کرنے کا اعلان کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو فلور ملز مالکان

فلور ملز مالکان نے بھی پورے ملک میں اپنی آٹا ملیں بند کرنے کا اعلان کردیا، جس سے ملک میں ایک نیا بحران پیدا ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

پاکستان فلور ملز مالکان کی ایسوسی ایشن کے سینٹرل چٸیرمین عاصم رضا نے پورے ملک کی فلور ملز کے مالکان کی مشاورت متفقہ فیصلوں کا اعلان کر دیا۔

ذرائع ابلاغ کیلئے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق ملز مالکان کی باہمی مشاورت سے متفقہ طور پر تمام فیصلے طے پائے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ فلور ملز مالکان نے باہمی اتفاق سے طے کیا ہے کہ جمعرات 11 جولائی سے پورے ملک میں قائم فلور ملز بند کر دی جائیں گی۔

چیئرمین پاکستان فلور ملز مالکان ایسوسی ایشن کے مرکزی سربراہ عاصم رضا نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ اگر فلور ملز مالکان کے جائز مطالبات پر حکومت نے کان نہیں دھرے تو جمعرات سے پورے پاکستان میں فلور ملز آٹے کی سپلائی مکمل طور پر بند کر دیں گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کو آٹے کی سپلائی برقرار رکھنے کیلئے فلور ملز مالکان کے جائز مطالبات تسلیم کرنا ہوں گے۔

Related Posts